۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
همایش طلیعه حضور طلاب خواهر گلستانی

حوزہ / ایران کے شہر گلستان میں حوزہ علمیہ خواہران کی مدیر نے کہا: موجودہ دور معلومات کی منتقلی کی رفتار کا دور ہے۔ ایسے معاشرے میں جہاں دشمنانِ دین کی جانب سے ایجاد کردہ شکوک و شبہات اور سازشوں کی منتقلی اور پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے وہاں کچھ افراد ایسے ہونے چاہئیں جو احکامِ اسلام سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں۔ اس لیے جہادِ علمی آج اور کل کے معاشرے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی گرگان سے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر گلستان میں حوزہ علمیہ خواہران کی مدیر محترمہ سید نفیسہ حسینی واعظ نے صوبہ گلستان کے بچیوں کے دینی مدارس میں نئے آنے والی طلبہ کی مناسبت سے منعقدہ نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا: معاشرے کے موجودہ حالات میں دشمن مذہبی توہمات اور شکوک و شبہات کو ورچوئل اسپیس میں پروان چڑھا کر لوگوں کے ایمان، عقیدہ اور مذہبی عقائد کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آپ خواہران نے دینی تعلیم و تربیت کے انتخاب کے ساتھ اپنے اور اطرافیوں کے دین کی حفاظت کے لئے بہترین موضع اور پناہ گاہ کا انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا: دینی تعلیم کے حصول کے راستے میں خودسازی اور اپنے اخلاق کو بہتر بنانا سب سے اہم موضوعات ہیں تاکہ آپ ضروری دینی تعلیم کے علاوہ قرآن اور احکام اسلامی کی بہترین سمجھ بوجھ حاصل کر سکیں اور اس کو دوسروں تک منتقل کر سکیں۔

محترمہ حسینی واعظ نے کہا: دینی شکوک و شبہات کا جواب دینے کی آمادگی، معنوی ضروریات کا جواب، لوگوں کو دینی علوم کی تشویق اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجه الشريف کا سپاہی بننے اور ظہور امام عجل اللہ تعالی فرجه الشريف کا راستہ ہموار کرنے جیسے امور حوزہ علمیہ میں تعلیم و تحصیل کا لازمی حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا: امت کو خالص اسلام محمدی (ص) کی تعلیم طلباء کے اہم فرائض میں سے ایک ہے۔ دین مین تفقہ اور سوجھ بوجھ، تبلیغ اور معاشرے میں دین کا نفاذ طلباء کے فرائض میں سے ہے اور انسان کی قدر و منزلت اس کے درک و فہم پر منحصر ہوتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .